2000 کا نوٹ لینے سے انکار پر شکایت درج کروائیں

   

کوئی بینک، ادارہ یا دکاندار 30 ستمبر تک 2ہزار کے نوٹ قبول کرنے سے انکار نہیں کر سکتا: آر بی آئی

نئی دہلی: آر بی آئی نے2000 کے نوٹوں کو سرکولیشن سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے تب سے ان نوٹوں کے خرچ کرنے کی فکر نے عام آدمی سے لیکر تاجروں کو بھی پریشان کر دیا ہے۔اگر کوئی آپ سے 2000 روپے کا نوٹ لینے سے انکار کرتا ہے تو آپ اس کے خلاف شکایت درج کر سکتے ہیں۔پچھلے کچھ دنوں سے لوگوں کی بڑی تعداد 2000 کے نوٹ لیکر پٹرول پمپ پر پہنچ رہی ہے۔ اگرچہ پمپ آپریٹرز ان نوٹوں کو قبول کر رہے ہیں لیکن انہیں کھلے پیسے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ لیکن ایسی خبریں بھی آئی ہیں کہ کچھ دکاندار کچھ جگہوں پر 2000 روپے کے نوٹ لینے سے انکار کر رہے ہیں۔ ایسی صورت میں آپ ان دکانداروں کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں۔2000 کے نوٹوں کی تبدیلی کو لیکر ریزرو بینک آف انڈیا کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بینک انہیں لینے سے انکار کرتا ہے تو آپ متعلقہ برانچ کے منیجر سے شکایت کر سکتے ہیں یا ریزرو بینک کی ویب سائٹ cms.rbi.org.in پر جا کر اس کی شکایت کر سکتے ہیں۔ تاہم، بینکوں کو 30 دنوں کے اندر ہر شکایت کا جواب دینا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ، افراد آر بی آئی کی مربوط محتسب اسکیم کے تحت شکایت درج کر سکتے ہیں۔ آپ ثبوت کے ساتھ دکاندار کی شکایت کر سکتے ہیں۔ آر بی آئی کے گورنر نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی بینک، ادارہ یا دکاندار 30 ستمبر تک 2000 کے نوٹ قبول کرنے سے انکار نہیں کر سکتا، کیونکہ یہ نوٹ چلن سے باہر نہیں نکلے ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق تعزیرات ہند کے تحت کوئی بھی نوٹ چلن سے پابندی نہیں ہے اور اسے قبول نہ کرنے پر دفعہ 188 اور دفعہ 124 اے (غداری) کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔

ٹی او آئی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ وہاں کے مقامی دکاندار 2000 روپے کے نوٹ قبول کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کئی لوگوں نے کہا کہ یہ لوگ کھلے عام ریزرو بینک کے قوانین کو نظر انداز کر رہے ہیں۔بتا دیں کہ 30 ستمبر تک بینک میں 2000 کے نوٹ بدلے جا سکتے ہیں۔ یہ عمل 23 مئی سے شروع ہوچکا ہے۔
تاہم، آپ 20000 روپے تک بدل سکتے ہیں یعنی ایک وقت میں صرف 10 نوٹ بدلے جا سکتے ہیں۔