2024 کا پارلیمانی الیکشن ملک کے مستقبل کا امتحان ہوگا

   

ونپرتی میں بی آر یس پارٹی کے اجلاس سے وزیر زراعت سی نرنجن ریڈی کا خطاب

ونپرتی ۔ 25 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 2024 پارلیمانی انتخابات میں اس ملک کے مستقبل کا امتحان ہوگا. ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت سی نرنجن ریڈی نے کیا. آج ونپرتی مستقر میں ایک خانگی فنکشن ہال میں منعقدہ بی آر یس پارٹی کے قائدین کارکنوں کے اجلاس سے وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومتوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔9 سال میں تلنگانہ کی ترقی کی دوسری ریاستوں میں نظیر نہیں آتی۔ کے سی آر کا مہاراشٹر کے اورنگ آباد کا دورہ ایک بڑی کامیابی تھی۔بی آر ایس پارٹی وہاں کے مقامی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ مہاراشٹر میں کے سی آر نے کہا کہ اگر بی آر ایس الیکشن جیتتی ہے تو پانچ سالوں میں ہمارے ہر گھر میں پینے کا پانی ہوگا۔اگر کے سی آر کی ترقی کی بات کرتے ہیں تو بی جے پی لیڈر جیلوں، مقدمات اور گرفتاریوں کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ موقع کے ساتھ ہونے والی ترقی کو سامنے رکھ کر عوام سے آشیرواد حاصل کریں۔ اس موقع پر ریاستی وزیر زراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی،اہلیہ سنگی ریڈی وسنتما، ضلع پارٹی صدر گٹو یادو، ڈسٹرکٹ لائبریری اسوسی ایشن کے چیرمین لکشمیا، نے خطاب کیا. ضلع ریتھو بندھو سمیتی کے صدور جگدیشور ریڈی، مارکیٹ چیرمین پلوسا رمیش گوڑ، میونسپل چیرمین کرونا سری، میونسپل وائس چیرمین وکیتی سریدھر، ڈسٹرکٹ پارٹی ٹریننگ کمیٹی کے چیرمین پرشوتم ریڈی، سابق مارکیٹ چیرمین گاونی بوچریڈی، لکشماریڈی، ایتھم روی گارلو، ایم پی پی ٹی سی، ایتھم روی گارلو۔ سرپنچ، ایم پی ٹی سی، سنگل ونڈو چیئرمین، سابق چیئرمین، ریتھ بندھو سمیتی کے صدور، وارڈ ممبران، پارٹی عہدیدار دیگر شریک تھے۔