21ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

   

رامیشورم (تمل ناڈو): سری لنکا کی بحریہ نے اتوار کو جزیرے کے ملک کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) میں مبینہ طورپر غیر قانونی ماہی گیری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 21 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور دو ٹرالر ضبط کر لیے ۔تمل ناڈو کے ماہی گیری محکمہ کے حکام نے یہاں بتایا کہ گرفتار ماہی گیر رامناتھ پورم ضلع کے رامیشورم کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی صبح 2000 سے زیادہ ماہی گیر مچھلی کے شکار کے لئے رامیشورم فشنگ گھاٹ سے سمندر میں داخل ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 21 ماہی گیروں کو سری لنکا کی بحریہ نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے ۔