21 اگسٹ کو منگوڑ حلقہ میںامیت شاہ کا جلسہ

   

حیدرآباد 13 اگسٹ ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 21 اگسٹ کو منگوڑ اسمبلی حلقہ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ یہ جلسہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی پرجا سنگرام یاترا کے ضمن میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ سابق رکن اسمبلی کے راج گوپال ریڈی امکان ہے کہ اس دن امیت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ راج گوپال ریڈی نے گذشتہ دنوں اسمبلی کی رکنیت اور کانگریس پارٹی سے استعفی پیش کردیا تھا ۔ امیت شاہ امکان ہے کہ بی جے پی کے سینئر قائدین کے ساتھ اس موقع پر ایک اجلاس بھی منعقد کریں گے تاکہ منگوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے حکمت عملی تیار کی جاسکے ۔ بی جے پی یہاں کامیابی حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔