21 اپریل کو رانچی میں انڈیا اتحاد کی مہا ریلی

   

رانچی: جھارکھنڈ رانچی میں 21 اپریل کوانڈیا اتحاد کے زیر اہتمام مہاریلی ریاست میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ریاستی کانگریس کی ترجمان سونل شانتی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے ملک بھر میں انتشار کا ماحول پیدا کر دیا ہے ۔ ملک کے عوام غیر معلنہ ایمرجنسی کی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔جھارکھنڈ کے عوام جس طرح سے مودی ۔شاہ کی جوڑی نے مرکزی ایجنسیوںکا غلط استعمال کیا اور انہیں مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیج دیا۔ مرکزی حکومت کی اس ناانصافی پر اولگلان کا ایک نیا باب “نیا اولگلان مہاریلی” لکھا جائے گا۔مرکزی حکومت کی جانب سے سابق چیف منسٹر ہیمنت سورین کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے سے نہ صرف جھارکھنڈ کی قبائلی برادری ناراض ہے بلکہ دیگر سماجی طبقات کے لوگ بھی مرکز کے اس اقدام کے خلاف کھڑے ہیں۔ انڈیا سے جھارکھنڈ میں ریلی کے اعلان سے عوام میں جوش و خروش پیدا ہوا ہے اور عوام بے ساختہ انصاف کے اس احتجاج کو تاریخی طور پر کامیاب بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے عوام اس ریلی کے ذریعہ پورے ملک کو یہ پیغام دینگے کہ عوام کی مرضی آمروں کے تکبر سے مروی ہے اور جھارکھنڈ کی تمام لوک سبھا سیٹوں سے بی جے پی رخصتی کی جھلک نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو ان کے جائز حقوق سے دور رکھ کر صنعت کاروں کی حمایت کی گئی۔