22 تا 25 مارچ بینکس بند رہیں گے ،دو دن تعطیل اور دو دن یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس کی ہڑتال

   

حیدرآباد۔18۔مارچ(سیاست نیوز) اگر آپ جاریہ ہفتہ کے اواخر اور آئندہ ہفتہ کے اوائل میں بینک جانا چاہتے ہیں تو فوری چوکنا ہوجائیں اور 22 مارچ سے قبل بینک کی سرگرمیوں کو مکمل کرلیں کیونکہ اگر آپ 22 مارچ سے قبل بینک کے کام مکمل نہیں کرتے ہیں تو آپ کو 26مارچ تک انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ 22 تا25مارچ بینک بند رہیں گے۔ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینس نے انڈین بینک اسوسیشن سے بات چیت ناکام ہونے کے بعد 24اور 25مارچ کو ملک گیر سطح پر بینک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 24اور 25 مارچ کو بینک ہڑتال کے سبب بند رہیں گے جبکہ 22مارچ کو مہینہ کے آخری ہفتہ کی تعطیل ہوگی جبکہ 23 مارچ کو اتوار کی عام تعطیل ہوگی اسی لئے مسلسل 4یوم بینک بند رہیں گے۔بتایاجاتا ہے کہ بینک ملازمین کی تنظیموں اور بینک انتظامیہ کے درمیان بات چیت ناکام ہونے کے بعد ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے دو روزہ بینک بند کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا گیا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیل ہوگی جس کے نتیجہ میں جاریہ ہفتہ کے آخری دو یوم اور آئندہ ہفتہ کے اوائل کے ابتدائی دو یوم بینک بند رہیں گے۔3