22,217 الیکٹورل بانڈس 5 سال میں خریدے گئے : ایس بی آئی

   

نئی دہلی : الیکٹورل بانڈس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سرزنش کے دو روز بعد اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے آج ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے عدالت کو مطلع کیا کہ اس نے بانڈس کے بارے میں ڈیٹا الیکشن کمیشن آف انڈیا کو پیش کردیا ہے۔ ایس بی آئی نے بتایا کہ اپریل 2019 اور 15 فبروری 2024ء کے درمیان تقریباً 5 سالہ مدت میں جملہ 22,217 الیکٹورل بانڈس جاری کئے گئے ۔ ان بانڈس میں سے سیاسی پارٹیوں میں 22,030 بانڈس کو کیش کروالیا ہے۔ بقیہ 187 بانڈس کی مالی قدر کا حساب لگا کر یہ رقم قواعد کے مطابق پرائم منسٹرس نیشنل ریلیف فنڈ میں جمع کرادی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے 15 فبروری کو تاریخی فیصلہ میں کہا تھا کہ الیکٹورل بانڈس اسکیم غیردستوری ہے۔