24 کیارٹ 10 گرام سونے کی قیمت 86,240 تک پہنچ گئی

   

:سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ :
10 دن میں فی تولہ قیمت میں 4 ہزار کا اضافہ ، رواں ماہ 90 ہزار تک پہنچ جانے کا اندیشہ

حیدرآباد۔ 5 فروری (سیاست نیوز) سونے کی قیمت آل ٹائم ریکارڈ کو پہنچ چکی ہے۔ 24 کیارٹ 10 گرام سونے کی قیمت میں چہارشنبہ کو 1,040 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سونے کی قیمت 86,240 روپئے فی تولہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 22 کیارٹ 10 گرام سونے کی قیمت میں 950 روپئے اضافہ کے ساتھ 78,100 سے 79,050 روپئے تک پہنچ چکی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافہ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ فروری کے اواخر تک ایک تولہ سونے کی قیمت 90,000/- روپئے تک پہنچ جانے کا اندیشہ ہے۔ پچھلے 10 دنوں کے دوران سونے کی قیمت صرف 27 جنوری ، 28 جنوری اور 3 فروری کو کم رہی۔ باقی 7 دنوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا جس کے بعد سونا سب سے مہنگی دھات بن گیا ہے۔27 جنوری کو حیدرآباد کے بازار میں 24 کیارٹ 10 گرام سونے کی قیمت 82,250 روپئے فی تولہ تھی۔ 5 فروری کو اس کی قیمت بڑھ کر 86,240 روپئے ہوگئی۔ ان 10 دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں 3,990 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس حساب سے فروری کے آخر تک سونے کی قیمت کا 90 ہزار روپئے فی تولہ تک پہنچ جانا زیادہ مشکل نہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 22 کیارٹ سونے کی قیمت بھی اسی راستے پر گامزن ہے۔ 27 جنوری کو 22 سونے کی قیمت 75,400 روپئے تھی جو 5 فروری آتے آتے 79,050 روپئے تک پہنچ چکی ہے۔ 22 کیارٹ سونے کی قیمت میں بھی گزشتہ 10 دنوں کے دوران 3,650 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ چاندی کی قیمت بھی سونے کی طرح بڑھ رہی ہے۔ 4 فروری کو ایک کیلوچاندی کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار روپئے تھی جس میں 5 فروری کو ایک ہزار روپئے کے اضافہ کے بعد ایک کیلو چاندی کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار روپئے ہوچکی ہے۔ 2