27مارچ کو سعودی گرین انٹیشٹیو ڈے کا انعقاد

   

ریاض : سعودی کابینہ کے اجلاس میں غزہ پٹی اور گرد و نواح کی صورتحال کے علاوہ مختلف امور کا جائز لیا گیا ہے۔اجلاس نے ہر سال 27 مارچ کو سعودی گرین انیشیٹو ڈے قراد دینے کی منظوری ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق کابینہ کا اجلاس جدہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہوا۔وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے بتایا’ اجلاس میں ولی عہد مملکت کو جمہوریہ ازبکستان کے صدر کی جانب سے موصول ہونے مکتوب علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے غزہ پٹی کی صورتحال کے حوالے سے موصول ہونے والے ٹیلی فون پر بحث کی گئی۔‘کابینہ اجلاس میں اندرون اور بیرون مملکت مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے امور سامنے آئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے ’اسلام دشمنی کے خلاف تدابیر اختیار کرنے اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلیے خصوصی ایلچی کے تقرر کو بھی سراہا گیا۔مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام کانفرنس کے انعقاد کو سعودی کابینہ میں خصوصی طورپر سراہا گیا جو ملت کے اتحاد کے لیے غیرمعمولی اہمیت کی حامل تھی۔اجلاس نے تیل کے ما سوا ا?مدنی کی دیگر ذرائع میں ہونے والے مقامی پیداوار میں مجموعی طور پر 50 فیصد اضافے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے مملکت کے وڑن 2030 کا اہم ہدف قرار دیا۔