29 نومبر کو پارلیمنٹ تک ٹریکٹر مارچ کریں گے کسان، ہزاروں لوگ ہوں گے شامل: راکیش ٹکیت نے کیا اعلان

   

نئی دہلی: بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو دہلی میں تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو ایک سال مکمل ہونے پر ٹریکٹر مارچ نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس دن پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہوگا اس دن 29 نومبر کو پارلیمنٹ کے لئے 60 ٹریکٹر روانہ ہوں گے۔ ٹکیت نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) سے متعلق قانون کے مطالبے کو ماننا چاہیے۔