‘29 رمضان کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن:سعودی عرب

   

ریاض : سعودی عرب کے ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبداللہ الخضیری نے کہا کہ پیر 29 رمضان کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے ۔میڈیا کے مطابق عبداللہ الخضیری نے کہا کہ فلکی حساب سے اس دن چاند، سورج سے 12 منٹ پہلے غروب ہو جائیگا اور یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ممکن نہیںجبکہ منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل عید کا چاند واضح نظر آئیگا۔انہوں نے کہا کہ پیر 8 اپریل کو سورج گرہن ہے گوکہ مشرق وسطی میں اسے نہیں دیکھا جائے گا البتہ یہ چاند کا سورج سے پہلے ڈوب جانے کا اہم سبب ہے ۔