30 افراد کی اموات کے باوجود حکومت تماشائی: محمد علی شبیر

   

بارش متاثرین کی امداد کیلئے آگے آنے کانگریس کارکنوں کو مشورہ

کاماریڈی:30؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے کانگریس آفس میں کانگریس کے اہم قائدین کے ہمراہ بوتھ لیول سطح کا جائز ہ لیا ۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے کانگریس کارکنوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کاماریڈی مستقر کے علاوہ منڈل سطح پر کئی مسائل حل طلب ہے اور اس کے حل کیلئے مناسب نمائندگی ناگزیر ہے ۔ لہذاکارکن اور وارڈس کے ذمہ دار اپنے اپنے وارڈوں کے مسائل کے بارے میں مناسب طور پر نمائندگی کریں ۔ بارش کی وجہ سے کئی افراد بے گھر متاثر ہوئے ہیں ان کی فوری جنگی خطوط پر مدد کرنے بارش سے متاثر ہونے والے افراد کے کھانے راشن کا انتظام کرنے کیلئے کانگریس پارٹی کے کارکن سب سے پہلے آگے بڑھیں اور ان کیلئے چاول اور دیگر راشن فراہم کیا جائیگا اور وبائی امراض پھیلنے سے قبل ہی اقدامات کرنے کیلئے حکومت پر دبائو ڈالیں ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایک ہفتہ کی بارش کی وجہ سے تقریبا30 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ لیکن اس کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کوئی حرکت نہیں کیا جارہی ہے رکن اسمبلی سیتا اکاواضح طور پر حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے حلقہ کے عوام کے تحفظ کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا ۔ لیکن اس کے باوجود بھی چیف منسٹر اپنے پارٹی کے مسائل کو لیکر مصروف ہے اور فارم ہائوز تک ہی حدود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاماریڈی میں بتکماں کنٹہ کے علاقہ میں بڑے ڈرین کی تعمیر کرتے ہوئے مستقل پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کئے گئے ۔ جس کی وجہ سے آج باش کے باوجود بھی بتکماں کنٹہ کی عوام محفوظ ہے ۔ کاماریڈی کے بنجارہ ہلز ودیا نگر کالونی ، سری رام نگر کالونی و دیگر علاقوں میں پانی داخل ہورہا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود بھی میونسپل عہدیدار خاموش تماشائی ہے ۔ اس موقع پر ضلع صدر کے سرینواس رائو ، ضلع مہیلا کانگریس صدر گینشوری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔