30 کروڑ خواتین مفت بس سفر سے استفادہ کیا : پربھاکر

   

حیدرآباد۔ 21 مارچ ( سیاست نیوز ) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ تلنگانہ میں 9 ڈسمبر کو خواتین کیلئے مفت بس خدمات کے آغاز کے بعد سے اب تک 30 کروڑ خواتین نے مفت سفر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ تقریبا 30 لاکھ خواتین آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفت سفر کی سہولت اور مہالکشمی اسکیم کے ذریعہ خواتین میں 1,000 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں عوامی حکمرانی اور اندرما راجیم حکمرانی کے نتیجہ میں عوام کو یہ فائدہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پر آنے کے بعد سے کانگریس حکومت نے ماہ ڈسمبر میں 80 نئی بسوں کی شروعات کی تھی اور ماہ مارچ میں مزید 25 بسیں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی شروع کردہ نان اے سی الیکٹرک بسوں کو ’ گرین میٹرو ایکپریس ‘ بس سرویس کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کے ذریعہ بہتر نتائج دستیاب ہو رہے ہیں اور خواتین کو بھی بہتر سفر کا موقع مل رہا ہے ۔