پٹسبرگ: گزشتہ تین دہائیوں سے پہلے گم شدہ اور پھر قانونی طور پر فوت شدہ امریکی خاتون آخرکار، پورٹو ریکو میں زندہ ہیں۔چند روز قبل ’پیٹریشیا کوپٹا‘ کا سراغ مل گیا ہے جو ’چڑیا‘ کے نام سے اپنے مذہب کی تبلیغ کر رہی تھیں اور آخری مرتبہ 1992 میں پٹسبرگ، پینسلوانیا میں دیکھی گئی تھیں۔ اب پولیس اور دیگر حکام نے ان کے لواحقین کو بتایا کہ وہ فوت نہیں ہوئیں بلکہ اس وقت لاطینی امریکہ کے ایک ملک پورٹو ریکو میں موجود ہیں۔اس وقت پیٹریشیا کی عمر 83 برس ہے جو تین دہائیوں قبل امریکہ سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ افسوس کہ یہ خاتون اب ڈیمنشیا کی مریض ہیں اور ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔