31 مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کی دو دن تعطیل ۔ حکومت تلنگانہ کا اعلان

   

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے عید الفطر کے پیش نظر دو دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے 31 مارچ کو عیدالفطر کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کے دوسرے دن یکم اپریل کو بھی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 28 مارچ کو جمعۃ الوداع ، شب قدر کے پیش نظر اختیاری تعطیل دی ہے۔ اس دن اقلیتی تعلیمی اداروں کو تعطیل رہے گی۔ مابقی اسکولس جوں کا توں خدمات انجام دیں گے ۔ بی آر ایس دور سے بونال تہوار کے دوسرے دن، کرسمس کے دوسرے دن ، عیدالفطر کے دوسرے دن تعطیل دی جاتی ہے جس پر موجودہ حکومت بھی عمل کررہی ہے۔ تاہم آندھرا پردیش حکومت نے 31 مارچ کو صرف ایک ہی دن تعطیل کا اعلان کیا ہے۔2