دہرادون: اتراکھنڈ میں ہندوستان-چین سرحد پر چمولی ضلع کے مانا گاؤں کے نزدیک جمعہ کو برفانی تودے میں پھنسے کل ملاکر 57 مزدوروں میں سے 32 کو اب تک بحفاظت نکال لیا گیا ہے ، جب کہ باقی 25 مزدوروں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مسلسل شدید برف باری کے درمیان فوج، فضائیہ، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ڈی آر ایف کے ساتھ سول پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔دریں اثنا وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر، دہرادون پہنچے اور برفانی تودہ گرنے کے سلسلے میں حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی مکمل معلومات لی۔ افسران کو جائے حادثہ پر جلد سے جلد پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ کے نزدیک واقع ہیلی پیڈ کو جلد از جلد کھول دیا جائے تاکہ ریسکیو آپریشن میں تیزی لائی جا