36ویں نیشنل گیمز کا آغاز، وزیر اعظم مودی نے کہا : جڑے گا انڈیا، جیتے گا انڈیا

   

احمد آباد :وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو 36 ویں نیشنل گیمز کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں عزت پانے کا کھیلوں میں کامیابی سے براہ راست تعلق ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رنگارنگ پروگرام کے درمیان 36ویں نیشنل گیم کے آغاز کے موقع پر ترقی یافتہ ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ عالمی کھیلوں میں ایسے ممالک کے کھلاڑی زیادہ میڈل جیتتے ہیں ۔وزیر اعظم مودی نے اس پروگرام میں پہلے سورنم گجرات یونیورسٹی کا ورچوئل لانچ کیا ۔ وزیر اعظم نے اس پروگرام میں جڑے گا انڈیا، جیتے گا انڈیا کا نعرہ دیا ۔ اس مقع پر دو مرتبہ کی اولمپک میڈل یافتہ پی وی سندھو اور گولڈن بوائے نیرج چوپڑا بھی موجود تھے ۔