36 سال پرانا کیس :مختارانصاری کو عمر قید

   

وارانسی: اترپردیش کی ایک عدالت نے فرضی اسلحہ لائسنس معاملے میں سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی۔وارانسی کے ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ نے منگل کو مختار انصاری کو 36 سال پرانے معاملے میں مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا جو آج سنایا گیا۔ انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی اور 50 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔وہ اس وقت اتر پردیش کی باندہ جیل میں محروس ہے۔