40 سال سے سادھو کے بھیس میں روپوش عمر قید کا مجرم جنگل سے گرفتار

   

بندہ(اتر پردیش ) : پولیس نے ایک حیران کن کارروائی میں 40 سال سے سادھو کے بھیس میں روپوش قتل کے مجرم کو مدھیہ پردیش کے گھنے جنگلات سے گرفتار کر لیا۔ ملزم بابولال، جو باندہ ضلع کے پلہاری گاؤں (بسنڈا تھانہ) کا رہائشی ہے۔ 1985 میں زمین کے تنازعہ پر اپنے پڑوسی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ عدالت نے اسے 1986 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی، مگر وہ ضمانت پر رہائی کے بعد مفرور ہوگیا اور گزشتہ چار دہائیوں سے پولیس کی گرفت سے باہر تھا۔ بابولال نے مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے پھلہاری آشرم میں سادھو کے طور پر رہنا شروع کر دیا تھا تاکہ قانون کی گرفت سے بچ سکے۔