نئی دہلی: خواتین کے عالمی دن سے پہلے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والی 42 خواتین کو آج لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر خاتون ایوارڈ سے نوازا گیا۔کملا انکی بائی گھمنڈی رام گوانی ٹرسٹ نے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب میں سال 2025 کے لیے مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے ان خواتین کو اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری اور دوسرے موجود تھے۔