2375 نئی بسوں کا عنقریب آغاز: سجنار
حیدرآباد۔/28 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کے آغاز کے بعد سے گذشتہ 45 دنوں میں 12 کروڑ سے زائد خواتین نے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کیا ہے۔ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے بتایا کہ خواتین کو مفت سفر کی سہولت کے بارے میں حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا جس کا خواتین کی جانب سے خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ سجنار نے بتایا کہ خواتین کو مفت سفر کی سہولت کے بعد معذورین کیلئے الاٹ کردہ نشستوں پر بھی خواتین سفر کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذورین کو مشکلات کے بارے میں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب 2375 نئی بسوں کو آر ٹی سی میں شامل کیا جائے گا جس کے نتیجہ میں ہجوم میں کمی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذورین کیلئے علحدہ خصوصی بسیں چلانے کے بارے میں آر ٹی سی انتظامیہ کوئی فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلہ کا غیرمعمولی ردعمل دیکھا گیا ہے۔1