5 پاسپورٹ سیوا کیندر 14 اپریل کو کھلے رہیں گے

   

حیدرآباد۔/12 اپریل، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے بتایا کہ 14 اپریل کو پاسپورٹ کے سلسلہ میں دیئے گئے اپواینٹمنٹس کو امبیڈکر جینتی کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے۔ درخواست گذاروں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع کردی گئی۔ درخواست گذاروں کو کسی بھی دشواری سے بچانے کیلئے صرف 5 پاسپورٹ سیوا کیندر امیر پیٹ، بیگم پیٹ، ٹولی چوکی، کریم نگر اور نظام آباد کو 14 اپریل کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پاسپورٹ درخواستوں کی مقررہ شیڈول کے مطابق یکسوئی کی جاسکے۔ درخواست گذاروں کو پانچ پاسپورٹ سیوا کیندر کے بارے میں ایس ایم ایس سے اطلاع دی جاچکی ہے۔ ایسے تمام درخواست گذار جنہیں 14 اپریل کا اپواینٹمنٹ دیا گیا ہے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ پاسپورٹ سیوا پورٹل پر اپنے اپواینٹمنٹس کے موقف کا مشاہدہ کریں یا پھر فون پر موصولہ ایس ایم ایس کی بنیاد پر پاسپورٹ سیوا کیندر سے رجوع ہوں۔ حیدرآباد کے درخواست گذاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کے حکومت کے اقدامات کے پیش نظر پاسپورٹ سیوا کیندر کے انتخاب میں احتیاط کریں اور قریبی کیندر کا انتخاب کریں۔ر