5.92 کیلو ہیروئن کے ساتھ ساؤتھ آفریقہ کی خاتون گرفتار

   

شمس آباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 5.92 کیلو ہیروین کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق لوساکا سے بذریعہ سنگاپور شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ کے ایک خاتون مسافر کی تلاش لینے پر اس کے ہینڈ بیاگ میں سے 5.92 کیلو ہیروین برآمد ہوئی ۔ جس کی قیمت 41.4 کروڑ روپئے بتائی گئی ۔ خاتون مسافر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف NDPS Act 1985 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور ہیروین کو ضبط کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔