5 ہزار سے زائد طالبات میں پوائزننگ، تحقیقات جاری

   

تہران : ایران میں اطلاع کے مطابق 30 نومبر سے ابتک 230 اسکولوں میں 5 ہزار سے زائدطلبا و طالبات کو ناسازگی طبیعت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کے مطابق ان واقعات سے متعلق ایرانی پارلیمنٹ کے تحقیقاتی کمیشن کے رکن محمد حسن آصفیری نے کہا ہے کہ بچوں کی حالت اچاک بگڑنے کے بارے میں گزشتہ روز خفیہ معلومات ادارے، دفتر داخلہ، تعلیم وصحت اور پاسداران انقلاب کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے آصفیری نے اعلان کیا کہ 30 نومبر 2022 سے اب تک 25 صوبوں کے 230 اسکولوں میں 5 ہزار سے زیادہ طلبا و طالبات کو شکایات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایرانی اہلکار نے بتایا کہ اس کی وجہ کو جاننے کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے گئے، تا ہم زہر کی قسم یا ماخذ کا تعین نہیں کیا جا سکا اور تحقیقات جاری ہیں۔آصفیری نے بتایا کہ غیر مصدقہ معلومات کے مطابق بعض جگہوں پر سڑے ہوئے پھلوں کی بو جیسی گیس کو محسوس کیا گیا ہے۔ریسرچ کمیشن کے رکن آصفیری نے مزید کہا کہ وزارت صحت اس واقعے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے اور وہ وزارت کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔