50 مقامات پر این آئی اے دھاوے، اسلحہ ضبط

   

نئی دہلی : قومی تحقیقاتی ایجنسی نے منگل کو پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور دہلی ۔ این سی آر کے زائد از 50 مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے تلاشی مہم چلائی۔ بتایا گیا کہ این آئی اے دہشت گردوں ، گینگسٹرس اور ڈرگ اسمگلرس کے درمیان گٹھ جوڑ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ یہ نیٹ ورکس ہندوستان سے کام کرتے ہوئے بیرون ملک تک تعلقات رکھتے ہیں۔ اِن نیٹ ورکس کے بعض گینگ لیڈرس ہندوستان میں چھپ کر اپنی سرگرمیاں چلاتے ہیں۔ وہ دہشت گردانہ و مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔ ذرائع نے کہاکہ اِس طرح کے دعوے پہلے بھی کئے گئے اور آج کی کارروائی پچھلے مرحلہ کا تسلسل ہے۔ آج بعض مقامات سے اسلحہ اور دیگر اشیاء ضبط کئے گئے۔ گرفتاریوں کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔