51 ویں یوم وطنی پر امارات میں 3دن کی تعطیلات کا اعلان

   

دبئی: یکم دسمبر سے3دسمبرتک سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔متحدہ عرب امارات میں 51 ویں یوم وطنی اور یوم شہید کے موقع پر پورے ملک میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت و امارات ائیزیشن نے 51 ویں یوم وطنی اور یوم شہید کے موقع پر پورے ملک میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔یکم سے 3 دسمبر 2022 تک سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے عام تعطیل کے حوالے سے ہدایت سرکاری و پرائیوٹ سیکٹرز کی منظور شدہ سرکاری تعطیلات کے اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جاری کی ہے جو اماراتی کابینہ نے کیا تھا۔وزارت افرادی قوت نے یوم وطنی کے موقع پر ملک کی اعلی قیادت، اماراتی عوام اور مقیم غیر ملکیوں کو مبارکباد دی ہے،جبکہ یوم شہید پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔