اُگادی تہوار کے بعد اراضی رکھنے والے عوام کو 3 لاکھ روپئے معاوضہ کی ادائیگی : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں 57 سال عمر مکمل کرنے والے تمام اہل افراد کو ماہ اپریل میں حکومت آسرا پنشن منظور کرے گی اور یکم مئی سے اہل افراد کے بینک کھاتوں میں پنشن جمع کئے جائیں گے ۔ ضلع سدی پیٹ ، ننگنور منڈل کے نرمٹہ موضع میں پلاسٹک کے استعمال کو گھٹانے کے سلسلہ میں سیلف ہیلپ گروپس کے زیر اہتمام قائم کئے گئے اسٹیل بینک کا آغاز کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں 57 سال مکمل کرنے والے غریب افراد کو آسرا پنشن منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اس وعدے کی تکمیل کردی ہے ۔ بجٹ میں بھی اس کے لیے رقمی منظوری دی گئی ہے ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت ایک طرف وعدوں کو نبھا رہی ہے ۔ دوسری طرف جو وعدے نہیں کئے گئے عوامی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہوئے انہیں بھی پورا کیا جارہا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ آئندہ ہفتہ 10 دن میں آبھئے ہستم استفادہ کنندگان کے فنڈز کو حکومت سود کے ساتھ ادا کرے گی ۔ اس کے علاوہ اگادی تہوار کے بعد ذاتی اراضیات رکھنے والے غریب عوام کو مکانات کی تعمیرات کے لیے تین اقساط میں 3 لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔۔ ن