6؍دسمبر :متھرا میں بڑھا ئی گئی سیکورٹی، شاہی عیدگاہ کی طرف جانے والی سڑکیں بند

,

   

حالات خراب ہونے کے خدشے کے درمیان انتظامیہ نے اتر پردیش کے متھرا میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ علاقے میں نیم فوجی دستوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ شاہی عیدگاہ مسجد کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور صرف مقامی لوگوں کو شناختی کارڈ کے ساتھ آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے سی آر پی ایف کے ڈی جی نے ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ متھرا میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے الرٹ کا حکم جاری کیا تھا۔ آر اے ایف اور عیدگاہ مسجد کے قریب گلیوں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے مرکزی فورسز کے ساتھ مقامی فورسز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا سمیت مختلف تنظیموں کے مختلف پروگراموں میں متھرا کے شری کرشنا جنم بھومی کمپلیکس میں واقع شاہی عیدگاہ کو اس کے حقیقی مالک شری کرشنا جنم بھومی ٹرسٹ کے حوالے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد یہاں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حکومت اور ضلع انتظامیہ نے کہا کہ ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر (6 دسمبر کو) ضلع امن برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح محتاط ہے۔