6 ضمانتوں سے استفادہ کیلئے درخواستوں کے ادخال کاآج آخری دن

   

حیدرآباد ۔5 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت پر خواتین میں غیر معمولی مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ خواتین کانگریس حکومت کے وعدہ کی تکمیل سے خوش ہیں اور روزانہ لاکھوں خواتین تلنگانہ میں مفت سفر کی سہولت سے استفادہ کر رہی ہے۔ مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر سنیتا راؤ نے آج سکندرآباد جوبلی بس اسٹیشن اور ابراہیم پٹنم میں آر ٹی سی بسوں کا دورہ کرتے ہوئے خاتون مسافرین سے ملاقات کی۔ سنیتا راؤ نے بس اسٹیشنوں پر موجود خواتین سے بات چیت کی اور آر ٹی سی بسوں میں دی گئی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ خواتین میں مفت سفر کی سہولت کو خوش آئند قرار دیا اور اس سلسلہ میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے بسوں کی تعداد میں اضافہ کا مشورہ دیا ۔ سنیتا راؤ نے کہا کہ آر ٹی سی کی جانب سے ایک ہزار سے زائد نئی بسیں حاصل کی جارہی ہیں تاکہ خواتین کو سفر میں سہولت ہو۔ 1