6 ملازمین کو ذاتی اغراض کیلئے استعمال کرنے کا ودیا ساگر راؤ پر الزام

   

کورٹلہ /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس کورٹلہ ٹاون کے کانگریس آفس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے طور پر کام کرنے والے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے مجلس بلدیہ کورٹلہ سے وابستہ چھ ملازمین کو اپنے ذاتی اغراض کیلئے استعمال کرنے اور اس کیلئے سرکاری خزانے سے اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ روپئے ادا کرنا بہت ہی شرم کی بات ہے ۔ ایک جانب صفائی میں لاپرواہی سے موسمی بیماریوں میں عوام مبتلا ہو رہے ہیں۔ اپنے ذاتی کاموں کے لئے صفائی کے مزدوروں کا استعمال کیا جانا کس حد تک ٹھیک ہے ۔ جواڈی کرشنا راؤ نے کافی سرزنش کی ۔ چھ ملازمین کو ہر ماہ 15 ہزار روپئے کے حساب سے ایک کروڑ 8 لاکھ روپئے آج تک سرکاری خزانے سے ادا کئے گئے ۔ یہ ایک کروڑ 80 لاکھروپئے مقامی سابق ایم ایل اے کورٹلہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سے وصول کرتے ہوئے مجلس بلدیہ کورٹلہ میں جمع کئے جانے کا جواڈی کرشنا راؤ نے مطالبہ کیا ۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کلکٹر سے اپیل کی جارہی ہے ۔ اس اجلاس میں صدرکانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاون ترملاگنگادھر صدر منڈل کونتم راجم نائب صدر نعیم نے شرکت کی ۔