704 گرام سونا ، سگریٹس اور بیرونی کرنسی ضبط

   

شمس آباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹمس عہدیداروں نے مختلف کیسوں میں سونا ، سگریٹس اور بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب کویت سے آنے والے دو مسافروں کے لگیج کی تلاشی لینے پر چاول ، سرف اور شیمپو سے سونا برآمد ہوا جس کا وزن 704 گرام اور اس کی مالیت 42.8 لاکھ روپئے کو ضبط کرلیا گیا ۔ اس کے علاوہ ایک اور کیس میں ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 7.56 لاکھ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا جو ایمیگریشن کے ایک عہدیدار کی مدد سے بیرون ملک جانے کی کوشش کررہا تھا اور ایک کیس میں بحرین سے آنے والے ایک مسافر کے لگیج سے پندرہ ہزار سگریٹس برآمد ہوئے جس کی مالیت 2 لاکھ 25 ہزار روپئے کو ضبط کر کے تمام مسافرین اور ایمیگریشن عہدیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔۔