75 ہزار سال قدیم خاتون کا چہرہ دوبارہ تشکیل

   

لندن : دنیا بھر میں سائنسدان اور ماہرین ماضی اور مستقبل کے حوالے سے تحقیق کا سلسہ جاری رکھتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی آثار قدیمہ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ایک 75ہزار سال پرانی نینڈرتھل (قدیم انسان) خاتون کا چہرہ دوبارہ تشکیل دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کا یہ چہرہ ایک کھوپڑی کی باقیات کی مدد سے بنایا گیا ہے جو کہ 2018ء میں عراق سے ملی تھی۔ رپورٹس کے مطابق کھدائی کے دوران ملنے والی اس خاتون کی ہڈیاں بہت زیادہ نرم ہوچکی تھیں اور محققین نے ہڈیوں کو جوڑنے سے قبل انہیں مضبوط کیا تھا جس کے بعد ماہرین نے اس کا 3-D ماڈل تیار کیا ہے۔