نئی دہلی: رشتہ ازدواج وہ بندھن ہے جس میں بندھنے والے بعض دفعہ عمراورزات پات کا بھی خیال نہیں کرتے۔ اسی طرح کا واقعہ پنجاب میں پیش آیا جہاں ایک 78 سالہ شخص نے اپنی عمرسے نصف سے بھی کم عمرکی خاتون سے شادی کرلی۔ کامونکی شہرسے تعلق رکھنے والے جناب نیاز کی عمراس وقت 78 برس ہے، وہ تنہا رہتے تھے جس کی وجہہ سے گھرکے تمام کام حتیٰ کہ اپنے لئے کھانا بھی انھیں ہی بنانا پڑتا تھا، خرابی صحت کی صورت میں انھیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ایک دفعہ وہ کافی بیمارہوگئے تھے تو ان کے پڑوس میں رہنے والی 32 سالہ خاتون کلثوم ان کی خیریت دریافت کرنے ان کے گھرگئیں، انھوں نے دیکھا کہ نیاز صاحب کافی بیمارہیں اوران کی تیماداری و دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔