بھوپال : سات دہوں کے انتظار کے بعد جنوبی افریقہ سے 8 چیتوں پر مشتمل پہلا بیاچ جمبو جٹ بوئنگ 747 کے ذریعہ ہندوستان منتقل کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے مطابق ان میں تین نر اور پانچ مادہ ہیںجو جمعہ کی دوپہر جئے پور لائے جائیں گے ۔ ہفتہ کی صبح جئے پور سے انہیں مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک منتقل کیاجائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی ان کو پارک میں چھوڑتے ہوئے اپنی 72 ویں سالگرہ منائیں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے ۔