CAA کے تحت شہریت کیلئے پورٹل لانچ

   

نئی دہلی : مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے تحت ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست دینے کے اہل لوگوں کے لیے ایک پورٹل (indiancitizenshiponline) لانچ کیا ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے اس کی اطلاع دی۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے سی اے اے 2019 کے نفاذ کے لیے قوانین کو مطلع کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ سی اے اے2019 کے تحت، شہریت (ترمیمی) قواعد، 2024 کو مطلع کر دیا گیا ہے اور ایک نیا پورٹل لانچ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سی اے اے2019 کے تحت اہل افراد اس پورٹل پر شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔موبائل ایپ کے ذریعے درخواست کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جلد ہی ایک موبائل ایپ سی اے اے2019 بھی جاری کی جائے گی۔مرکز نے پیر کو شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے نفاذ کے لیے قوانین کی جانکاری دی۔