لڑکوں پر لڑکیوں کو سبقت، وجئے واڑہ سرفہرست ، پریاگ راج کو آخری مقام
حیدرآباد۔ 13 مئی (سیاست نیوز) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے 10 ویں اور 12 ویں جماعتوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔بارہویں جماعت کے نتائج کا تناسب 83.39% ہے۔ نتائج روایت کے مطابق لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی۔ لڑکیوں کا کامیابی کا تناسب 91.64% ہے جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 85.70% ہے۔ اول نمبر پر وجئے واڑہ ہے جس کا کامیابی کا تناسب 99.60% رہا۔اس کے بعد دوسرے نمبرپر تیرواننتاپورم رہا جس کی کامیاب کا تناسب 99.32% رہا۔ بنگلورو کی کامیابی کا تناسب 95.95% رہا۔ سب سے کم پریاگ راج کا تناسب 79.53% رہا۔ ہندوستان کے 7,842 مراکز کے علاوہ دیگر 26 ممالک نے سی بی ایس ای دسویں اور بارہویں جماعت امتحانات کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 42 لاکھ طلبہ نے شرکت کی، ان میں 24.12 لاکھ طلبہ نے دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی۔ 17.88 لاکھ طلبہ نے بارہویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی۔ 15 فروری سے 4 اپریل کے درمیان سی بی ایس ای دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ 1.15 لاکھ سے زائد طلبہ 90% سے زائد مارکس حاصل کئے۔ 24 طلبہ 95% سے زائد نشانات حاصل کئے۔ 2
سی بی ایس ای امتحانات کے نتائج ، لڑکیوں کی پھر لڑکوں پر سبقت
نئی دہلی۔ 13 مئی (یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے منگل کو 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بالترتیب 93.66 فیصد اور 88.39 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ نتائج کے تجزیے کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے دونوں امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ 95 فیصد طالبات نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا ہے جبکہ طلبا کی کامیابی کا تناسب 92.63 ہے ۔ 12ویں جماعت میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 91 فیصد ہے جو کہ لڑکوں کے مقابلے 5.94 فیصد زیادہ ہے ۔ اس بار دسویں جماعت کا امتحان پاس کرنے والے کل طلباء کا تناسب پچھلے سال کے مقابلے 0.06 فیصد زیادہ رہا۔ سی بی ایس ای نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس سال 22,388,27 طلباء نے کلاس 10 کے امتحان میں شرکت کی تھی جن میں سے 20,95,467 پاس ہوئے ہیں۔ ترواننت پورم 99.70 فیصد کی کامیابی کی شرح کے ساتھ 10ویں جماعت کے امتحان میں سرفہرست رہا۔
جب کہ آسام کے گوہاٹی میں صرف 84.14 فیصد طلبہ پاس ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ اہم مراکز میں گوہاٹی نے سب سے خراب کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔