DEO (ڈی ۔ ای ۔ او) حیدرآباد کی تہنیتی تقریب

   

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (راست) مسرز روچنی ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آف حیدرآباد (ڈی ای او) کے بحیثیت ڈی ای او تین سال مکمل ہونے پر جناب مجاہد اردو جناب محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری نے تلنگانہ اردو فورم مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے محترمہ کی گلپوشی اور شال پوشی کی۔ مسٹر انصاری نے بتایا کہ بحیثیت ڈی ای او حیدرآباد انہوں نے اپنے عہدہ کا صحیح استعمال کیا اور فرض شناسی سے کام کیا۔ اس موقع پر مسٹر وینکٹیش وریو نامپلی منڈل موجود تھے۔ مسٹر انصاری نے DEO حیدرآباد سے کہا کہ اردو میڈیم اسکولس میں گھٹتی ہوئی تعداد ایک تشویشناک بات ہے جس پر ڈی ای او حیدرآباد مسرز آر روحنی نے کہا کہ وہ تلنگانہ اردو فورم کے عہدیداروں کے ساتھ اردو مدارس کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی ترقی اور کامیابی کیلئے ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر محمد مسعود علی ہیومن رائیٹس، محترمہ نورالنساء ایس اے میتھمیٹکس (Maths) اور مسرز سلطانہ (اردو پنڈت) بھی موجود تھے۔