29 مئی کونشستیں مختص کی جائیں گی ،30 مئی تا 6 جون سیلف رپورٹنگ
حیدرآباد۔ 23 مئی (سیاست نیوز) ریاست کے سرکاری اور خانگی ڈگری کالجس میں سال 2025-26ء میں داخلوں کیلئے ڈگری آن لائن سرویسیس تلنگانہ (DOST) پہلے مرحلے کا رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ صدرنشین تلنگانہ ہائر ایجوکیشن کونسل پروفیسر بالا کشٹا ریڈی نے بتایا کہ جملہ 89,572 طلبہ نے رجسٹریشن کروایا جن میں 80,701 طلبا و طالبات نے فیس ادا کی ، ان میں 72,543 طلبہ درخواست دیئے ہیں۔ چہارشنبہ کی شام تک 63 ہزار 613 طلبہ نے آپشن رجسٹریشن کرایا ہے۔ 29 مئی کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ داخلہ لینے والے طلبہ 30 مئی تا 6 جون آن لائن سیلف رپورٹنگ کرسکتے ہیں۔ گزشتہ سال DOST کے پہلے مرحلے میں جملہ ایک لاکھ 4,784 طلبہ نے درخواستیں داخل کی تھیں۔2