حیدرآباد ۔6۔فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل نے PE CET اور ED CET امتحانات کے شیڈول کو جاری کردیا ہے۔ 12 مارچ کو پی ای سیٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 15 مارچ سے 24 مئی تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ جرمانہ کے ساتھ 30 مئی تک آن لائین درخواستیں داخل کرنے موقع فراہم کیا گیا ہے۔ 11 تا 14 جون کے درمیان تلنگانہ پی ای سیٹ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ کاکتیہ یونیورسٹی نے ED-CET کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 12 مارچ تا 13 مئی تک درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ یکم جون کو صبح اور دوپہر دو سیشنس میں امتحان منعقد کیا جائے گا۔ 2