میونخ ۔ وزیراعظم نریندر مودی G-7 چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کیلئے آج صبح جرمنی پہنچ گئے ۔ میونخ کے ہوائی اڈے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں سے وہ سڑک کے راستے سے شالز ایلماؤ کیلئے روانہ ہوگئے جہاں جرمنی کی صدارت میں جی -7چوٹی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔مودی غیر مقیم ہندوستانی کمیونٹی کے علاوہ مختلف قائدین سے ملاقات کریں گے۔