HEGDE فرٹیلٹی کے نئے جدید آلات سے لیس لیاب کا قیام

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : عالمی یوم IVF کے موقع پر ہیگڑے فرٹیلٹی کی جانب سے جو ایک سرکردہ فرٹیلیٹی چین ہے ۔ ایک جدید آلات بے لیس ایمریولوجی لیاب کا قیام عمل میں لایا ۔ اس نئے لیاب سنٹر کے علاوہ حیدرآباد میں اس کے 5 سنٹرس قائم ہیں ۔ ڈاکٹر آکاش اگروال ، سائنٹفک ڈائرکٹر ہیگڑے فرٹیلٹی نے کہا کہ گامیٹس اور ایمبریوس کا تحفظ حتی الامکان اہمیت رکھتا ہے ۔ علاوہ ازیں ان کی شناخت کی دیکھ بھال میں مساوی اہمیت رکھتی ہے ۔ ڈاکٹر وندنا ہیگڑے ، کلینیکل ڈائرکٹر و چیف IVF کنسلٹنٹ ہیگڑے فرٹیلیٹی نے مزید کہا کہ تمام تر امور میں کوالیٹی مینجمنٹ سسٹم کو مد نظر رکھا جاتا ہے ۔ ایمبریو لیاب کی خاطر خواہ کارکردگی اس کا لازمی اور مربوط حصہ ہوتا ہے ۔۔