IIIT-H پانی کے مسائل کیلئے اختراعی حل طلب کرنے کوشاں

   

حیدرآباد : /22 مارچ کو منائے جانے والے عالمی یوم پانی سے قبل ، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی ، حیدرآباد (IIIT-H) نے ایک واٹر چیالنج شروع کیا ہے اور واٹر مینجمنٹ پر کام کرنے والے اسٹارٹ اپس سے شہری علاقوں میں پانی کے مسائل کیلئے اختراعی حل طلب کررہا ہے ۔ ریاستی حکومت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن مینجمنٹ (NIUM) اور آئی آئی آئی ٹی ۔ایچ کے لیونگ لیاب کے اشتراک سے اس منفرد پہل کا اعلان کیا ہے ۔ رمیش لوگاناتھن ، پروفیسر آف پرئیکٹس اینڈ کو ۔ انویشنس ، آئی آئی آئی ٹی ۔ ایچ نے کہا کہ ’’ریاستی حکومت کے پاس واٹر کوالٹی میجرمنٹ اور ڈسٹری بیوشن کیلئے چند پراجکٹس ہیں جنہیں حکومت بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اربنائزیشن کے پس منظر میں خود شہر میں واٹر مینجمنٹ کیلئے ایک وسیع پروگرام ہے ۔ مانسون کے دوران سڑکوں پر پانی کا جمع ہوجانا ، غیرقانونی واٹر کنکشنس یا پانی کی چوری اور ویسٹ واٹر کی ٹریٹنگ ، ترسیل اور تقسیم کے چند چیالنجس ہیں جس کیلئے حل تلاش کرنے پر یہ ادارہ توجہ دے رہا ہے ۔