حیدرآباد۔14فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے7 طلبہ نے JEE مین امتحانات میں 100 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے ملک بھر میں ریاست کا نام روشن کیا ہے ۔جے ای ای مین کے نتائج کی اجرائی کے ساتھ ہی 100 فیصد نشانات حاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست کا جائزہ لینے کا عمل شروع ہوا جس میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 7طلبہ نے 100 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے ملک بھر میں سب سے زیادہ 100 فیصد نشانات حاصل کرنے والی ریاست کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔طلبہ جنہوں نے 100 فیصد نشانات حاصل کئے ہیں ان میں رشی شیکھر شکلا‘ پی روہن سائی ‘ ایم انوپ‘ وی ہندیکر‘ ایم وینکٹا سائی تیجا‘ کے سریا شس موہن‘ اور ٹی دنیش ریڈی شامل ہیں۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق ملک بھر میں 23 امیدواروں نے 100 فیصد نتائج حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 7‘ آندھراپردیش سے 3‘ ہریانہ سے 2 ‘ دہلی سے 2 اور ٹاملناڈو ‘ کرناٹک اور گجرات سے ایک ایک امیدوار نے 100 فیصد نشانات حاصل کئے ہیں۔3