MAEF و ECIL کے زیراہتمام اقلیتی بیروزگار نوجوانوں کیلئے ٹریننگ

   

حیدرآباد ۔ 7 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن
(MAEF)
وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند بہ اشتراک الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ مشترکہ طور پر غریب نواز اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ فارمائناریٹیز اسکیم کے تحت مفت ٹریننگ پروگرامس منعقد کررہی ہے۔ ماہانہ اسٹائپنڈ 1500 روپئے برائے سہ ماہ رہے گا۔ مسلمان، کرسچن، سکھ، بدھ مت، جین اور پارسی طبقہ کے بیروزگار اقلیتی نوجوانوں کیلئے یہ ٹریننگ پروگرام منعقد شدنی ہے۔ جی ایس ٹی، ڈی ٹی پی کے ساتھ ٹیلی کے ہمراہ اکاؤنٹنٹ اسسٹنٹ اور پرنٹ پبلشنگ اسسٹنٹ، امبیڈیڈ سسٹم ڈیزائن ذریعہ 8 بٹ مائیکرو کنٹرولرس، کمپیوٹر ہارڈویر اسسٹنٹ، کمپیوٹر نٹ ورک اسسٹنٹ، CCTV انسٹالیشن ٹیکنیشن کی ٹریننگ دی جائے گی۔ کم از کم قابلیت 10 ویں کامیاب ؍ ڈپلومہ ؍ انڈر گریجویٹس رکھی گئی ہے۔ حد عمر 18 تا 35 سال ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 اگست 2019ء ہے۔ رجسٹریشن غریب نواز کشل وکاس کیندرا وجئے نگر کالونی، ملے پلی، آصف نگر (احاطہ ایم آر او آفس) پر کروائیں۔ تفصیلات کیلئے فون مبر 6302949070 ، 9063330534 پر ربط کریں۔

پی ڈی آئی ایل میں تقررات
حیدرآباد ۔ 7 اگست (سیاست نیوز) پراجکٹ اینڈ ڈیولپمنٹ انڈیا لمیٹیڈ (پی ڈی آئی ایل) میں 473 مختلف جائیدادیں جیسے انجینئر ؍ ایگزیکیٹیو گریڈ (1، 2، 3)، 341، مینجمنٹ ٹرینی 55، جونیر کنسٹرکشن سوپروائزر ؍ جونیر ڈرافٹنگ اسٹاف 50، اسسٹنٹ منیجر1، سینئر آفیسر 1 اور ڈرافٹ مین 15 ہیں۔ امیدوار کا انتخاب اکاڈمک میرٹ اور انٹرویوز کے ذریعہ کیا جائے گا۔ درخواستیں آن لائن میں 21 اگست تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ https://pdilcareer.in/ ملاحظہ کریں۔