Nissan India کی نئی کار New Nissan Kicks کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : نسان کی جانب سے اوراگڈم ، چینائی میں کمپنی کے پلانٹ میں تیار کی گئی کافی انتظار کی انٹلی جینٹ SUV ، نیو نسان KICKS کا آج یہاں آغاز کیا گیا ۔ بہترین خصوصیات کی اس کار کی قیمت ہندوستان میں 9,55,000 روپئے ہے ۔ نسان کے تمام ڈیلر شپس پر کسٹمرس کو ڈیلیوریز دینے کا آج سے آغاز ہوا ہے ۔ اس کے لانچ کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اتل شاہنے وائس پریسیڈنٹ ، ڈیلر نیٹ ورک ڈیولپمنٹ ، کسٹمر کوالٹی اینڈ ٹریننگ نسان انڈیا نے کہا کہ New Nissan Kicks ہندوستان میں ہمارے کسٹمرس کو بہترین نسان گلوبل پراڈکٹس اور ٹکنالوجی لانے کے سلسلہ میں ہماری کاوشوں کی آئینہ دار ہے اور اس سے ہمارے جذبہ کی عکاسی ہوتی ہے ۔ یہ کار ڈیزل میں چار وئیرینٹس XL ، XV ، XV Premium اور XV Premium+ اور پٹرول میں دو ڈئنمک ویئیرینٹس XL ، XV میں دستیاب ہے ۔ New Nissan Kicks ، 11 شاندار کلرس میں دستیاب ہے ۔۔