13 فروری تک درخواستوں کا ادخال، منتخب ہونے پر ماہانہ 40 ہزار تا ایک لاکھ 40 ہزار تنخواہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری (سیاست نیوز) نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمٹیڈ (NTPC) نے 475 انجنیئرنگ اگزیکیٹیو ٹرینی جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ BE/ B.Tech کامیاب ہونے والے انجنیئرس ملازمتوں کیلئے اہل ہیں۔ این ٹی پی سی مرکزی حکومت کا ادارہ ہے۔ جملہ جائیدادیں 475 ہیں۔ ان میں الیکٹریکل کی 135 میکانیکل کی 180 الیکٹرانکس/ انسٹرومینٹیشن کی 85 ، سیول کی 50 اور میننگ کی 25 جائیدادیں شامل ہیں۔ تعلیمی قابلیت کیلئے کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بی ای / بی ٹیک میں کامیابی لازمی ہے۔ ایس سی ، ایس ٹی ، پی ڈبلیو بی ڈی امیدوار کا 55 فیصد اور دیگر امیدواروں کا کم از کم 65 فیصد مارکس حاصل کرنا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو (GATE-2024) کے امتحان میں شرکت کرنا بھی چاہئے ۔ امیدواروں کی عمر 27 سال سے زیادہ نہ ہو۔ محفوظ زمروں کے امیدواروں کیلئے سرکاری قواعد کے مطابق عمر میں چھوٹ رہے گی ۔ جنرل ، ای ڈبلیو ایس ، او بی سی امیدواروں کیلئے درخواست فیس 300 روپئے ، ایس سی ، ایس ٹی ، پی ڈبلیو بی ڈی ، ایکس سرویس مین اور خواتین کو فیس سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ ان جائیدادوںکیلئے منتخب ہونے والے امیدواروں کو ماہانہ 40 ہزار تا ایک لاکھ 40 ہزار روپئے کے درمیان تنخواہ دی جائے گی ۔ تنخواہوں کے ساتھ ساتھ کمپنی کی پالیسیوں کے مطابق مہنگائی الاؤنس اور اضافی الاؤنس بھی دیا جائے گی ۔ منتخب امیدواروں کو ایک سال تک تربیت فراہم کی جائے گی ۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد پوسٹنگ دی جائے گی ۔ اس کے بعد کہاں پوسٹنگ دی جائے اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کہیں بھی کسی بھی شفٹ میں کام کرنے کیلئے امیدواروں کو تیار رہنا پڑے گا۔ امیدواروں کو اس کیلئے پیشگی رضامندی دینی ہوگی ۔ نوٹیفکیشن کیلئے NTPC recruitment EET2025 پر کلئک کیا جاسکتا ہے۔ 2