TET 2024 کا آج سے آغاز2.75 لاکھ امیدواروںکی شرکت، 2 سیشنس میں امتحانات کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ٹی جی ٹیٹ 2024 اہلیت امتحانات 2 تا 20 جنوری کمپیوٹر پرمبنی موڈ میں منعقد ہوں گے جس کیلئے جملہ 2.75 لاکھ امیدوراوں نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ ہال ٹکٹس tgtet2024.aptonline.in/tgtet پر دستیاب ہیں ۔ امتحانات2 سیشن میں ہوں گے۔ صبح 9 تا 11-30 بجے پہلا اور دوپہر 2 بجے تا شام 4-30 بجے دوسرے سیشن ہوگا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پیپر I کے امتحانات 8 ، 9 ، 10 اور 18 جنوری کو منعقد کئے جائیں گے ۔ جب کہ پیپر II کے امتحانات 2 ، 5 ، 11 ، 13 ، 19 اور 20 جنوری کو منعقد کئے جائیں گے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ صبح کے سیشن امتحانات کے لیے حاضر ہونے والے امیدواروں کو صبح 7-30 بجے سے امتحانی ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جب کہ دوپہر کے سیشن امتحنات میں حاضر ہونے والے امیدواروں کو 12-30 بجے سے امتحانی ہال میں دخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔ امتحان کے آغاز سے 15 منٹ قبل امتحانی مراکز کے گیٹس بند کردئیے جائیں گے ۔ صبح سیشن امتحان کے لیے 8-45 بجے اور دوپہر سیشن امتحان کے لیے 1-45 بجے گیٹس بند کردئیے جائیں گے ۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو عہدیداروں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ لازمی طور پر اپنے ساتھ ہال ٹکٹ کے علاوہ بلیک یا بلیو بال پوائنٹ پین ، شناختی کارڈ ( آدھار ، ڈرائیونگ لائسنس ، پاسپورٹ ، پیان کارڈ ، ووٹر شناختی کارڈ ) رکھیں ۔ اسمارٹ واچ کے علاوہ کسی بھی الکٹرانک آلات کو امتحانی مراکز میں لیجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 2