TS EAPCETکیلئے گذشتہ سال سے زائد رجسٹریشن

   

حیدرآباد 4 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ اگریکلچر و فارمیسی کامن انٹرنس ٹسٹ ( TS EAPCET ) 2024 کیلئے گذشتہ سال سے زیادہ رجسٹریشن کئے جاچکے ہیں اور ابھی تک جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کرنے کی تاریخ بھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جملہ 3,21,604 درخواستیں جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کو ملی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال جملہ 3,20,604 درخواستیں داخل کی گئی تھیں۔ جملہ رجسٹریشنس میں اس سال انجینئرنگ کیلئے 2,33,517 اور 87,819 رجسٹریشن اگریکلچر و فارمیسی کیلئے ہوئے ہیں جبکہ 268 رجسٹریشن دونوں کیلئے ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال انجینئرنگ کیلئے 2.05,351 رجسٹریشن ہوئے تھے جبکہ اگریکلچر کیلئے 1,15,332 درخواستیں داخل کی گئی تھیں۔ عہدیداروں کے بموجب اس سال رجسٹریشنس کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کرنے کی تاریخ ہفتے کو ختم ہونے والی ہے ۔ TS EAPCET کے اعلامیہ کے مطابق اب تک داخل کی جاچکی درخواستوں کو 8 تا 12 اپریل ایڈٹ کیا جاسکتا ہے ۔ 250 روپئے جرمانہ کے ساتھ درخواستیں داخل کرنے کی آحری تاریخ 9 اپریل اور 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ آخری تاریخ 14 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔