TSLAWCET-2024 کی مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام TSLAWCET-2024 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار جو مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھتے ہوں ان کے لیے سنٹر کی جانب سے 2-5-2024تا 31-5-2024 مفت کوچنگ نظام کالج ، بشیر باغ پر دی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو TSLAWCET-2024 امتحان کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں ۔ اس مفت کوچنگ سے استفادہ کرنے کے لیے اپنے نام 18 اپریل 2024 سے مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ( سی ای ڈی ایم ) نظام کالج بشیر باغ پر دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز ، ڈگری کے میمورنڈم آف مارکس ، لاء سیٹ کا رجسٹریشن زیراکس کاپی کے ساتھ رجسٹر کرسکتے ہیں ۔ ایسے طلباء جو انٹر کامیاب کیے ہوں یا سال اول میں کامیابی حاصل کی ہو اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہوں اور LLB انٹیگریٹیڈ کورس کے لیے آن لائن فارم داخل کرچکے ہیں ۔ وہ سی ای ڈی ایم کی مفت کوچنگ حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔ رجسٹریشن کے لیے ایسے طلباء انٹر سال اول کا میمورنڈم آف مارکس کی زیراکس کاپی ، سکنڈ ایر کے ہال ٹکٹ کی زیراکس کاپی ، آن لائن LLB انٹرنس کے امتحان کی رجسٹریشن کی زیراکس اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ سی ای ڈی ایم نظام کالج آفس پر ربط کریں ۔ اس کوچنگ کے لیے ماہر اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے اور تعلیمی مواد بھی فراہم کیا جائے گا ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔۔