UPI دھوکہ بازوں کی نئی چال سے چوکس رہیں

   

نئی دہلی: دنیا بھر میں لوگ آن لائن جعلسازوں سے پریشان ہیں اور دھوکہ باز لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے آئے دن نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ اگر کوئی آپ کے بینک اکاآنٹ میں اچانک کچھ رقم بھیج دیتا ہے تو خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ دھوکہ بازوں کی نئی چال ہے۔ ہم اپنے بینک اکاآنٹ میں مفت رقم دیکھ کر خوش ہوتے ہیں لیکن اس کے بعد دھوکہ بازوں کا اصل کھیل شروع ہوتا ہے۔گھوٹالے بھی اسی طرح ہوتے ہیں۔رقم بھیجنے کے بعد دھوکہ باز ان سے پیسے مانگنا شروع کردیتے ہیں، لوگوں کو پھنساتے ہوئے یہ لوگ بینکنگ کی معلومات اور OTP چوری کرتے ہیں اور ہم دانستہ اور انجانے میں بینکنگ کی تفصیلات دینے کی یہ غلطی کرتے ہیں۔ بعد میں یہ غلطی ہم پر اس قدر بھاری پڑجاتی ہے کہ جعلساز آسانی سے آپ کی رقم لوٹ لیتے ہیں۔